پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر کی این اے 120میں ڈو ر ٹو ڈور مہم

پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر کی این اے 120میں ڈو ر ٹو ڈور مہم

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کے امیدوار فیصل میر نے کہا ہے کہ انشااللہ تعالی میری جیت 17ستمبر کو یقینی ہے حکمران جماعت (ن) لیگ اور پی ٹی آئی جتنا مرضی زور لگا لیں تیر ان کو کہیں کا بھی نہیں چھوڑے گا ہم ان کو یہاں سے ناک آؤٹ کرکے ہی دم لیں گے ۔وہ اپنی ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم کے سلسلے میں حلقہ کے عوام سے گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب موہنی روڈ ‘ کرشن نگر‘ ریواز گارڈن راج گڑھ اور بند روڈ کے علاقوں میں ڈور ٹو ڈور دورہ کیا اور اپنے لئے ووٹ مانگے۔ اس موقع پر ووٹرز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے فیصل میر کا مزید کہنا تھا کہ جیالوں نے ضمنی الیکشن جیتنے کے لئے اپنی حکمت عملی ترتیب دیدی ہے اب (ن) لیگ انقلاب کا نعرہ لگاکر اپنے احتساب اور ضمنی الیکشن میں شکست سے بچ نہیں سکتی حکمران جو مر ضی کر لیں ان کو نیب سمیت ہر جگہ اپنی کر پشن اور لوٹ مار کا حساب دینا ہی پڑ یگا (ن) لیگ کی قیادت ملک میں کر پشن اور لوٹ ما ر کا بازار گرم کر نے کے بعد اب قوم کو بے وقوف بنانے کیلئے انقلاب کے جھوٹے نعرے لگا رہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1