نیٹ ویسٹ ، ٹی 20، آفریدی نے ڈربی شائر کے باؤلروں کی درگت بنا ڈالی

نیٹ ویسٹ ، ٹی 20، آفریدی نے ڈربی شائر کے باؤلروں کی درگت بنا ڈالی

لندن(نیٹ نیوز) نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹرافی میں پاکستان کے نامور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے 42گیندوں پر101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق انگلینڈ کھیلے جانیوالی نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹرافی کے پہلے کوارٹر فائنل میں پاکستان کے شاہد آفریدی نے ہمپشائر کی جانب سے کھیلتے ہوئے 42گیندوں پر101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ شاہد آفریدی نے بطور اوپنر کھیلتے ہوئے ڈربی شائر کے بولروں کی خوب درگت بنائی۔ ہمپشائر نے آفریدی کی طوفانی بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنائے۔واضح رہے کہ آفریدی کی اننگز میں 10 چوکے اور 7 چھکے بھی شامل تھے۔ یہ شاہد آفریدی کی ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی پہلی اور پاکستان کی طرف سے دوسری تیز ترین ٹی ٹوئنٹی سنچری ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی