ثانیہ مرزا کا نیو ہیون اوپن کا سفر پہلے راؤنڈ میں تمام

ثانیہ مرزا کا نیو ہیون اوپن کا سفر پہلے راؤنڈ میں تمام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیٹ نیوز)بھارت کی سٹار کھلاڑی ثانیہ مرزا نیو ہیون اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں۔ امریکہ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میچ میں اینا سمتھ اور نیکول ملیچار نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ثانیہ مرزا اور مونیکا نیکو لیسکو کو سخت مقابلے کے بعد 7-5 اور 7-6 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔دوسری جانب آگنیسکا راڈونسکا، شوئی پینگ، گوریلووا اور مرٹنز فتوحات برقرار رکھتے ہوئے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ پری کوارٹر فائنلز میں راڈونسکا نے حریف کینیڈین کھلاڑی یوجینی بوچارڈ کو 6-3 اور 7-5 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، چینی کھلاڑی شوئی پینگ بھی پری کوارٹر فائنل رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہیں، انہوں نے مرجانا لیوکک بارونی کو زیر کیا، آسٹریلیا کی ڈاریا گوریلووا نے ٹیمیاببوس کو شکست دے کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی، جرمنی کی علیزے مرٹنز نے کیسٹکینا کو شکست فاش سے دوچار کر کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔