پی سی بی نہیں مکی آرتھر پر تنقید کی ، عمر اکمل

پی سی بی نہیں مکی آرتھر پر تنقید کی ، عمر اکمل
 پی سی بی نہیں مکی آرتھر پر تنقید کی ، عمر اکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹر عمر اکمل نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کیے گئے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کراتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پی سی بی کے خلاف کچھ نہیں کہا بلکہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے رویے کے خلاف احتجاج کیاہے۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی زیادتی کے خلاف آواز بلند کی ہے ۔ نوجوان بیٹسمین نے یہ بھی کہا کہ انہیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پریکٹس سے روکا گیا جب کہ غیرملکی کوچنگ اسٹاف نے ان کو ہدف بنا رکھا ہے۔گزشتہ دنوں عمر اکمل نے پریس کانفرنس کے دوران مکی آرتھر پر گالیاں دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب بھی مکی آرتھر کے پاس جاتا ہوں تو وہ مجھے گالیاں دینے لگ جاتے ہیں، میں پاکستان کا کھلاڑی ہوں بغیر غلطی کے کوئی بھی اٹھ کے مجھے گالیاں دے تو میرے لیے شرم کی بات ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر عمر اکمل کو شوکاز جاری کرتے ہوئے سات دن میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔بدھ کو پی سی بی ہیڈ کوارٹرز میں جواب جمع کرادیا جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ میرے ساتھ گزشتہ تین سے چار سال سے زیادتی ہو رہی ہے جس کے باعث میرے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا اور میں پریس کانفرنس کرنے پر مجبور ہو گیا لیکن میں نے مکی آرتھر کے رویے پر تنقید کی، پی سی بی پر نہیں کی۔عمر اکمل نے جواب میں اپنے موقف پر قائم رہتے ہوئے کہا کہ مکی آرتھر نے صرف ایک مرتبہ نہیں بلکہ بارہا انہیں گالیاں دیں اور ان کا رویہ قابل برداشت نہیں تھا جس کی وجہ سے انہوں نے یہ قدم اٹھایا۔ان کا کہنا ہے کہ سسٹم کی عزت کرتا ہوں اور اس وجہ سے سینٹرل کنٹریکٹ میں نہ ہونے کے باوجود جواب دے رہا ہوں۔ قذافی اسٹیڈیم کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شوکاز نوٹس میں جو کچھ پوچھا گیا تھا سب کچھ شامل کردیا ہے، پی سی بی اور چیئرمین سے پوری امید ہے کہ اچھا نتیجہ دیں گے جبکہ پی سی بی اور چیئرمین جو بھی فیصلہ کریں گے وہ قبول کروں گا۔