پاکستان کی 3 خواتین نے کوکسل چوٹی سر کرلی
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کی تین خواتین کوہ پیماوؤں نے بطور ٹیم 5500میٹر اونچی کوکسل چوٹی کو سر کرکے پہلی نیشنل ویمن ایکسپیڈشن مکمل کرلی ہے۔پہلی ویمن ایکسپیڈشن کا اصل ہدف سات کوہ پیماؤں کے ساتھ ’پاسو پیک ‘کو سر کرنا تھا لیکن اکثر کوہ پیما اسپانسرز نہ ہونے کی وجہ سے دستبردار ہوگئیں۔کومل عزیر، سلطانہ امیرالدین اور سمانا رحیم پر مشتمل تین رکنی ٹیم ثمینہ بیگ کے بھائی مرزا علی کی قیادت میں ایکسپیڈیشن پر روانہ ہوئیں اور سات ہزار دو سو چوراسی میٹر اونچی پاسو پیک کی جانب بڑھیں لیکن گلیشیئر میں گڑھے پڑجانے اور راستہ خراب ہونے کے سبب ٹیم چار ہزار نو سو میٹر سے آگے نہ جاسکی۔