چیتشور پوجارا نے نوٹنگھم شائر میں واپسی کی تصدیق کر دی

چیتشور پوجارا نے نوٹنگھم شائر میں واپسی کی تصدیق کر دی

لندن (نیٹ نیوز) بھارتی بلے باز چیتشور پوجارا نے رواں برس کاؤنٹی چیمپئن شپ کے آخری چار میچز میں دوبارہ نوٹنگھم شائر کلب میں واپسی کی تصدیق کر دی۔ نوٹنگھم شائر کلب کے ہیڈ کوچ پیٹر مورس نے اپنے بیان میں کہا کہ پوجارا کوالیٹی بلے باز ہیں ان کی طرف سے دوبارہ کلب میں واپسی کا اعلان خوش آئند ہے۔

، ان کی شمولیت سے ہماری بیٹنگ لائن اپ مزید مضبوط ہو گی، امید ہے کہ وہ پہلے کی طرح اگلے میچز میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی