ورلڈ الیون کے دورہ سے پاکستان میں کرکٹ کو فروغ ملے گا‘ وقار یونس

ورلڈ الیون کے دورہ سے پاکستان میں کرکٹ کو فروغ ملے گا‘ وقار یونس
 ورلڈ الیون کے دورہ سے پاکستان میں کرکٹ کو فروغ ملے گا‘ وقار یونس

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر اور کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی سے دیگر ٹیموں کو ہماری طرف دیکھنے کا موقع ملا اور ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کی کامیابی سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی قومی کرکٹ ٹیم کے لئے بڑی کامیابی ہے لیکن اس پر اکتفا نہیں کرنا چاہیے کیوں کہ انٹرنیشنل کرکٹ کو پاکستان میں لانے کے لئے مزید ایونٹ جیتنا ہوں گے۔ وقاریونس نے کہا ہے کہ پی سی بی غیرملکی کوچز کو زیادہ آزادانہ انداز میں کام کرنے کا موقع دیتا ہے جبکہ ملکی کوچز کو آزاد کام نہیں کرنے دیاجاتا۔ پاکستانی کوچز کے بارے میں میڈیا میں فضول چیزیں پھیل جاتی ہیں کہ بڑا کرکٹر ہے اپنے خمار میں رہتا ہے کسی کو خاطر میں نہیں لاتا۔ انہوں نے کہا کہ میں بڑا کرکٹرتھا تو کیا یہ میرا قصور ہے۔وقاریونس نے انٹرویو کے دوران کیرئیر تباہ کرنے کے کامران اکمل کے الزامات کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ وکٹ کیپربیٹسمین نے میری کوچنگ میں صرف3 ٹیسٹ کھیلے ان کی کرکٹ ہمارے ہاتھوں میں پروان چڑھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کامران اکمل کے چھوٹے بھائی عمراکمل نے بھی مکی آرتھر کے بیان کو سنجیدہ لیکرغلطی کی۔ ٹیم میں کسی بھی بات پر کھلاڑی اور کوچ کا اختلاف ہوسکتا ہے کھلاڑی کو ڈانٹ بھی پڑسکتی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی