سری لنکن بیٹسمین تھلان سماراویرا دورہ پاکستان کے حامی

سری لنکن بیٹسمین تھلان سماراویرا دورہ پاکستان کے حامی
 سری لنکن بیٹسمین تھلان سماراویرا دورہ پاکستان کے حامی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(این این آئی) لاہور میں دہشت گرد حملے سے متاثرہ سری لنکن بیٹسمین تھلان سماراویرا دورہ پاکستان کے حامی ہیں۔ انہوں نے سری لنکا کے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے ٹیم بھیجنے کی حمایت کردی۔2009میں سری لنکن ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے میں بیٹسمین تھلان سمارا ویرا سب سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔ سماراویرا اب اپنی فیملی کے ساتھ آسٹریلیا میں مقیم ہیں۔ انہوں نے سری لنکن بورڈ کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے ٹیم بھیجنے کا خیر مقدم کیا ہے۔سمارا ویرا نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے پرستاروں کا ملک ہے۔ جہاں شائقین کو ہوم گراؤنڈ پر بین الاقوامی اسٹارز کو دیکھے ہوئے ایک عشرے سے زیادہ ہوگیا ہے۔ وہ پاکستانی شائقین کرکٹ کے جذبات کو سمجھ سکتے ہیں کیونکہ 1996 میں سری لنکا بھی ایسی صورتحال سے دوچار تھا۔ورلڈ کپ میں آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز نے سری لنکا میں کھیلنے سے انکار کردیا تھا اور اپنے پوائنٹس ضائع کرنے پر بھی تیار ہوگئے تھے اس لئے وہ سری لنکن بورڈ کے پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے ٹیم بھیجنے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔


تاہم دورے کے لئے کھلاڑیوں کو اپنا فیصلہ کرنے کا اختیار دینا چاہئے اور انہیں کھلاڑیوں کو منتخب کرنا ہوگا جو خود پاکستان جانے پر رضامند ہوں۔لاہورحملے میں سماراویرا کو گولی لگی تھی اور انہیں 18 گھنٹے طویل آپریشن کرانا پڑا تھا۔ ان کے جسم سے نکلی گولی اب بھی ان کے گھر میں موجود ہے۔