موجودہ انگلش ٹیم کا حصہ ہونے پر فخر ہے، سٹورٹ براڈ

موجودہ انگلش ٹیم کا حصہ ہونے پر فخر ہے، سٹورٹ براڈ

لندن (نیٹ نیوز) انگلش ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر سٹورٹ براڈ نے کہا ہے کہ انگلینڈ کی موجودہ ٹیم کا حصہ ہونا میرے لئے باعث اعزاز ہے، 2019ء میں شیڈول ایشز سیریز تک کھیل جاری رکھنا چاہتا ہوں اور اسی وجہ سے میں اپنی فٹنس برقرار رکھنے کیلئے سخت محنت کر رہا ہوں۔ براڈ کو ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے دوسرے انگلش باؤلر ہونے کا اعزاز حاصل ہے، انہوں نے کالی آندھی کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں این بوتھم کو زیادہ وکٹوں کی فہرست میں پیچھے چھوڑ دیا تھا۔ اپنے ایک بیان میں فاسٹ باؤلر نے کہا کہ ابھی وہ 31 برس کے ہیں، ان میں تین چار سال کی کرکٹ باقی ہے اسلئے وہ ملک کیلئے مزید سنگ میل عبور کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2019ء میں میری عمر 33 برس ہو گی جبکہ جیمز اینڈرسن 35 برس کی عمر میں بھی اچھا کھیل رہے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ اس وقت تک میری کارکردگی مزید بہتر ہو جائے گی اسلئے دو برس بعد شیڈول ایشز سیریز میں بھی ملک کی نمائندگی میرا ہدف ہے اور اس کیلئے میں اپنی فٹنس پر سخت محنت کروں گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی