کینگروز کو ٹیسٹ سیریز میں اپ سیٹ شکست دینگے، شکیب الحسن

کینگروز کو ٹیسٹ سیریز میں اپ سیٹ شکست دینگے، شکیب الحسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ (نیٹ نیوز) بنگلہ دیشی ٹیم کے سٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن نے کہا ہے کہ کسی بھی ٹیم کیلئے ہماری ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر ہرانا آسان نہیں اسلئے ہم کینگروز کو ٹیسٹ سیریز میں اپ سیٹ شکست دینے کیلئے تیار ہیں، کھلاڑی اگر پلان کے مطابق کھیلے تو فتح ہماری ہو گی۔ بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 27 اگست کو پہلے ٹیسٹ سے ہو گا، آسٹریلوی ٹیم 2011ء سے برصغیر میں ٹیسٹ سیریز جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئی، آسٹریلیا کو بنگلہ دیش کے خلاف تمام چار ٹیسٹ میچز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے تاہم دونوں ٹیمیں 2006ء کے بعد پانچ روزہ کرکٹ میں مدمقابل ہو رہی ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اپنی سرزمین پر ہماری ٹیم کا ریکارڈ اچھا ہے، حریف کوئی بھی ہو کھلاڑی اچھا پرفارم کرتے ہیں اگر کھلاڑی اسی طرح کینگروز کے خلاف سیریز میں بھی خود اعتمادی کے ساتھ کھیلیں تو ہم میچز جیت سکتے ہیں۔