سپورٹس بورڈ پنجاب کامختلف کھیلوں کے کوچز کا تربیتی کیمپ شروع

سپورٹس بورڈ پنجاب کامختلف کھیلوں کے کوچز کا تربیتی کیمپ شروع

لاہور (سپورٹس رپورٹر)سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام چیف منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت مختلف کھیلوں کیلئے تعینات کئے گئے کوچز کا تربیتی کیمپ نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگیا ہے، پہلے مرحلے میں5گیمز کرکٹ ، ہاکی، فٹ بال، ٹیبل ٹینس اور بیڈ منٹن کے 180کوچز کو سپورٹس لیجنڈ اور دیگر شعبوں کے ماہرین تربیت دے رہے ہیں۔ تربیتی کیمپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کہا ہے کہ پنجاب میں سپورٹس کے معیار کو بہتربنانے کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب نے کوچز کی تربیت کا اہتمام کیا ہے جب تک کوچز ٹرینڈ نہیں ہوں گے سپورٹس کا میعار بہتر اور ترقی نہیں ہوسکتی، لیجنڈ کوچز کی تربیت سے سپورٹس کا معیار بہتر ہوگا اور ہمارے کھلاڑی عالمی مقابلوں میں بہتر کارکردگی کامظاہرہ کرسکیں گے، انہوں نے کہا کہ سپورٹس کی نرسری 10سے12 سال کے کھلاڑی ہوتے ہیں، کوچز کی تربیت جدید خطوط پر ہوگی تو وہ نرسری میں پرورش پانے والے کھلاڑیوں کی بہتر رہنمائی کرسکیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی