بارسلونا حملہ متاثرین سے یکجہتی؛ ہسپانوی سوئمر نے فائنل راؤنڈ قربان کر دیا

بارسلونا حملہ متاثرین سے یکجہتی؛ ہسپانوی سوئمر نے فائنل راؤنڈ قربان کر دیا

بڈاپسٹ(نیٹ نیوز) ماسٹرز ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ میں ہسپانوی سوئمر نے بارسلونا میں دہشتگر حملے کے متاثرین سے اظہار ہمدری کیلئیفائنل راؤنڈ قربان کر دیا۔پروسوئمنگ مقابلوں میں شریک 71 سالہ فرنانڈو الواریز نے آرگنائزرز سے بارسلونا حملوں کے متاثرین کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کی اپیل کی جسے مسترد کر دیا گیا تھا جس کے بعد الواریز 200 میٹر بریسٹ اسٹروک فائنل کیلیے اسٹارٹنگ پوائنٹ پر آئے اور ریس شروع ہونے کے بعد ایک منٹ وہیں خاموش کھڑے رہے اور اس کے بعد ریس اسٹارٹ کی۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الواریز نے کہا کہ اپنے اقدام پر ایسا لگ رہا ہے جیسے میں نے تمام گولڈ میڈل جیت لئے ہوں۔

ہسپانوی سوئمر کے دیگر ساتھیوں نے اس اقدام کو قابل فخر قرار دیا ہے، سوشل میڈیا پر بھی اسے سراہا جا رہا ہے اور گولڈ میڈل دینے کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی