ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے لئے مزید نام سامنے آگئے

ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے لئے مزید نام سامنے آگئے
 ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے لئے مزید نام سامنے آگئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون کرکٹ ٹیم کے مزید نام سامنے آ گئے، نئے کھلاڑیوں میں گرانٹ ایلیٹ، جیمی نیشم ،تشار پریرا، ڈیل اسٹین، ڈیویڈ ملر اور براوو شامل ہیں، تمام کھلاڑیوں نے پاکستان آکر کھیلنے کی حامی بھرلی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے کھلنے میں مزید آسانیاں پیدا ہوگئی ہیں۔ دورہ پاکستان کرنے والی ورلڈ الیون کرکٹ ٹیم کا حصہ بننے کے لیے مزید 5مایہ ناز کھلاڑیوں نے اپنی رضامندی ظاہر کردی۔ ان کھلاڑیوں میں جیمی نیشم ،تشار پریرا، ڈیل اسٹین، ڈیویڈ ملر اور براوو کے نام سامنے آئے ہیں اور ان کرکٹرز سے بات چیت مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔حامی بھرنے والے پانچوں کرکٹرز اینڈی فلاور کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔نیوزی لینڈ کے میڈیا کے مطابق نیشام کو پاکستان آنے کیلئے ایک لاکھ ڈالرز کی آفرز ہوئی ہے، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ سے این او سی درکار ہوگا تاہم کرکٹ بورڈ نے اجازت نامہ جاری کرنے کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ رپورٹ کے مطابق ڈینیل ویٹوری اور گرانٹ ایلوئٹ سے بھی رابطہ کیا گیا ہے، ڈینیل ویٹوری نے ورلڈ الیون میں شمولیت میں دلچسپی ظاہر نہیں کی جبکہ گرانٹ ایلیٹ نے اپنی دستیابی ظاہر کر دی ہے۔ اگلے ماہ ستمبر میں ورلڈ الیون کی ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے لئے پاکستان آئے گی جب کہ پی سی بی کی جانب سے چند روز میں کھلاڑیوں کے حتمی ناموں کا اعلان بھی کردیا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی