سابق ہاکی پلیئرمنظورجونیئرکے اعزاز میں تقریب کل ہوگی

سابق ہاکی پلیئرمنظورجونیئرکے اعزاز میں تقریب کل ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

د بئی(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کھلاڑی، لیجنڈ منظور جونیئر کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے 25 اگست کو د بئی میں شاندار پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے۔اس پروگرام کی آرگنائزر بشریٰ عابد، شفیق الرحمان،رضا عابدی ہِیں۔انہوں اس ایونٹ کے حوالے سے منظور جونیئر کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ قومی ہیرو کو ٹربیوٹ پیش کرنے کے لئے سابق کرکٹر ظہیر عباس،سکوائش کے بے تاج بادشاہ جہانگیر خان،نامور فلم ڈائریکٹر سیدنور،کامیڈین افتخار ٹھاکر،معروف گلوکار استاد حامد علی خان،سیکرٹری جنرل ہاکی فیڈریشن شہباز سینئر سیمت پاکستان سے دیگر نامور فلمی ستارے و اہم شخصیات شرکت کریں گے جبکہ اس موقع پر سفیر پاکستان معظم علی خان اور قونصل جنرل آف پاکستان دوبئی سید جاوید حسن بھی ایونٹ کا اہم حصہ ہونگے۔