بگ بیش ٹی ٹونٹی، ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے کولن انگرام سے معاہدہ کر لیا

بگ بیش ٹی ٹونٹی، ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے کولن انگرام سے معاہدہ کر لیا
 بگ بیش ٹی ٹونٹی، ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے کولن انگرام سے معاہدہ کر لیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

سڈنی (نیٹ نیوز) ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے رواں برس شیڈول بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کیلئے سابق جنوبی افریقن بلے باز کولن انگرام سے معاہدہ کر لیا۔ انگرام نے 9 ٹیسٹ اور 31 ایک روزہ میچز کے ساتھ 2014ء میں انگلش کاؤنٹی کلب گلیمورگن کے ساتھ کولپاک معاہدہ کر کے اپنا انٹرنیشنل کیریئر ختم کر دیا تھا، انگلینڈ ڈومیسٹک کرکٹ میں ان کی کارکردگی نمایاں ہے، رواں برس انہوں نے 11 اننگز میں 168 کی اوسط سے 381 رنز بنا رکھے ہیں۔

جس میں ان کی دو شاندار سنچریاں بھی شامل ہیں۔ سٹرائیکرز کے ہیڈ کوچ جیسن گیلسپی نے اپنے بیان میں کہا کہ انگرام با صلاحیت بلے باز ہیں، امید ہے کہ وہ اپنے انٹرنیشنل اور کاؤنٹی تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے کلب کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی