ادیب جاودانی مرحوم کی رسم قل نظریہ پاکستان ٹرسٹ کی مسجد میں اداکی گئی
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) معروف صحافی،کالم نگار اور آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے چیئر مین ادیب جاودانی مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے گزشتہ روز لواحقین کی طرف سے نظریہ پاکستان ٹرسٹ مال روڈ کی مسجد میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ۔رسم قل میں ،چئیرمین نظریہ پاکستان ٹرسٹ پروفیسر رفیق احمد، سیکرٹری جنرل شاہد رشید ، گروپ ایڈیٹر کوارڈینیشن روزنامہ پاکستان ایثار رانا، منظور ملک ،آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا ،رانا طاہر سلیم،حافظ خلیل احمد،محمد ہاشم ،پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر چوہدری واحد احمد ،ملک زوہیب اعوان چوہدری رضا خالد، میاں ادریس احمد ،اخبار فروش ایسوسی ایشن کے راہنما سلطان تنولی ،ملک خالد محمود ،جاوید انجم ،محمد انور اور مرحوم کے بیٹوں واصف ادیب ،کاشف ادیب اورعاطف ادیب سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ رسم قل میں شرکاء نے مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کے لئے قرآن خوانی اور دعا کی ۔