تھانوں میں کیمرے پر پابندی کا اطلاق میڈیا نمائندوں پر نہیں ہوگا،آئی جی آفس کی وضاحت

تھانوں میں کیمرے پر پابندی کا اطلاق میڈیا نمائندوں پر نہیں ہوگا،آئی جی آفس ...

لاہور(کرا ئم رپورٹر) آئی جی آفس سے ایک روز قبل جا ری ہو نیوالے ایس اوپی میڈ یا کے لیے نہیں وہ پو لیس اور عام شہر یو ں کے لیے جا ر ی کیا گیا ہے۔کہ وہ سیکورٹی کے پیش نظر حساس عمارتوں اور اہم تنصیبات کی ویڈیو اور تصاویر نہیں بنا سکتے۔ ڈی پی آر برانچ آئی جی آفس کی جانب سے گز شتہ روز جاری کئے گئے مراسلہ نمبر 432/DPR کے حوالے سے وضاحت کی گئی ہے کہ یہ مراسلہ جنرل پبلک اور پولیس ملازمین کیلئے جار ی کیا گیا اور مراسلے میں میڈیا کے حوالے سے کسی جگہ کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی اس سے قبل بھی سیکورٹی کے پیش نظر حساس عمارتوں اور اہم تنصیبات کی ویڈیو اور تصاویر بنانے سے قبل متعلقہ حکام سے پیشگی اجازت درکار ہوتی تھی لہذا مراسلہ کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں میں پایا جانے والا یہ تاثر قطعی درست نہیں کہ یہ مراسلہ میڈیا کیلئے جاری کیا گیا ہے ۔ ڈی آئی جی عہد ے کے ایک افسرنے روز نا مہ پا کستان سے گفتگو کر تے ہو ئے بتا یا ہے کہ ممکنہ دہشت گر دی کے پیش نظرپو لیس کو کئی اہم اقداما ت کرنا پڑ رہے ہیں اور قا نون نافذکرنے والے ادارے دہشت گردوں کا نیٹ ورک تو ڑنے کے لیے دن رات کا م کر رہے ہیں۔ ایک روز قبل جا ری ہو نے والا ایس اوپی کے خلاف میڈیا کے خلا ف نہیں نئے آئی جی پو لیس میڈ یا دوست ہیں اور انھوں نے تما م افسران با لا کو ہدایات جا ر ی کر رکھی ہیں کہ میڈیا کے سا تھ تعاون کو ہر ممکن یقینی بنا یا جا ئے۔

مزید : صفحہ آخر