پنجاب کالجز میں انٹر میڈیٹ کلاسز کا آغاز 6 ستمبر سے ہوگا

پنجاب کالجز میں انٹر میڈیٹ کلاسز کا آغاز 6 ستمبر سے ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( پ ر )ملک بھر کے پنجاب کالجز میں انٹر میڈیٹ کی کلاسز کا آغاز 6 ستمبر 2017 سے ہو رہا ہے۔ اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ پنجاب کالجز کی انتظامیہ نئے آنے والے طالب علموں کو خوش آمدید کہتی ہے اور امید کرتی ہے کہ نئے آنے والے طلباء و طالبات معیاری تعلیمی ماحول میں اپنی محنت ، لگن اور بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے لئے کامیاب اور تابناک مستقبل کی بنیاد رکھیں گے ۔ طالب علموں کو تاکید ہے کہ وہ پریشانی سے بچنے کے لئے داخلہ پراسس پہلی فرصت میں مکمل کرلیں۔

مزید :

صفحہ آخر -