مغلپورہ ، مفت پھل نہ دینے پر ٹریفک وارڈنز کا ریڑھی والوں پر وحشیانہ تشدد ،2محنت کش شدید زخمی

مغلپورہ ، مفت پھل نہ دینے پر ٹریفک وارڈنز کا ریڑھی والوں پر وحشیانہ تشدد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) مغل پورہ کے علاقہ میں ٹریفک وارڈنز نے مفت فر و ٹ نہ دینے پر ریڑھی والے محنت کشوں پر وحشیا نہ تشددکیا، 2 محنت کش شدید زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کے لئے سرو سز ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا جبکہ واقعہ کی اطلاع پر درجنوں محنت کشوں نے اپنی ریڑھیوں کو آ گ لگا تے ہوئے سٹرک بلاک کر دی جس کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا، ایس پی ٹریفک کی یقین دہا نی پر احتجاج ختم کر دیا گیا ۔بتا یا گیا ہے کہ مغل پورہ کے علاقہ سنگھ پورہ منڈی میں ڈی ایس پی ٹریفک نوید اور انسپکٹر منظور نا می نے زین محمد ریڑھی والے سے پھل خرید کئے، پیسے ما نگنے پر ٹریفک وارڈنز نے زین کو مار نا شروع کر دیا جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گیا ۔اطلاع ملتے ہی درجنوں محنت کش سٹرک پر نکل آ ئے اور اپنی ریڑھیوں کو آ گ لگا نا شروع کر دی اور سٹرک بلاک کر دی، اطلاع ملتے ہی پو لیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ایس پی سٹی ٹریفک آ صف کی یقین دہا نی پر احتجاج ختم کر دیا گیا ،جبکہ زخمی زین نے میڈیکل کے بعد تھا نہ مغل پورہ میں اندراج مقد مے کی درخواست دے دی ہے ،تاہم رات گئے مقد مہ درج نہ ہو سکا ۔واضح رہے کہ چند روز پہلے بھی ریڑھی والوں نے ایس پی سٹی آ صف صدیق کو ڈی ایس پی اور وارڈنز کے خلاف درخواست دی تھی کہ وارڈنز تنگ کر تے ہیں ۔ریڑھی بان زین ،خرم ،پھولی،اختر وغیرہ نے بتا یا کہ وارڈن روزا نہ منتھلی لے کر جا تا ہے اور آ ج ہم لوگوں کو ڈنڈوں سے مار نا شروع کر دیا ،ہماری وزیر اعلی پنجاب سے مدد کی اپیل ہے ۔سی ٹی او لاہور رائے اعجاز نے بتا یا کہ میرئے نوٹس میں نہیں ہے میں ان کے خلاف کارروائی کروں گا۔

مزید :

علاقائی -