ہر بنس پورہ ، قربانی کا جانور خریدنے جانے والا نوجوان ڈکیتی ، مزاحمت پر قتل

ہر بنس پورہ ، قربانی کا جانور خریدنے جانے والا نوجوان ڈکیتی ، مزاحمت پر قتل

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) ہربنس پورہ میں افسوسناک واقعہ، قربانی کا جانور خریدنے کیلئے جانے والا نوجوان ڈکیتی مزاحمت پر قتل کر دیا گیا۔ پو لیس نے لا ش کو مردہ خا نہ میں منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔ مقتو ل فیصل علی کے ورثا کا کہنا ہے کہ اس کی دو ہفتوں بعد شادی ہونا تھی۔تفصیلا ت کے مطا بق سلامت پورہ کا رہائشی 25سالہ فیصل علی اپنے بڑے بھائی اور دوست کے ساتھ موٹر سائیکل پر قربانی کا بیل خریدنے جا رہا تھا کہ راستے میں پانچ ڈاکوؤں نے روک لیا۔ دو لاکھ روپے اور موبائل فون چھیننے کے دوران مزاحمت پر فیصل کو فا ئر نگ کر کے شد ید زخمی کردیا جسے طبی امدا د کے لئے ہسپتا ل میں منتقل کیا گیا جہا ں ڈاکٹروں نے مو ت کی تصد یق کردی ۔ پو لیس نے لاش کو مردہ خا نہ میں منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔ فیصل کے قتل کے بعد اس کے گھرمیں صف ماتم بچھ گئی، فیصل کی پندرہ روز کے بعد شادی تھی۔ فیصل کی والدہ اور بہنیں رو رو کر انصاف مانگتی رہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر لیا ہے،ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

مزید : علاقائی