پنجاب : 24گھنٹوں میں 678ٹریفک حادثات ،5افراد جاں بحق 598شدید زخمی ہوگئے

پنجاب : 24گھنٹوں میں 678ٹریفک حادثات ،5افراد جاں بحق 598شدید زخمی ہوگئے

 لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب کے678 مختلف مقامات پرگذشتہ 24گھنٹوں کے دوران روڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں598 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔ ان حادثات میں172 افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ٹریفک حادثات میں 5افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 330ڈرائیور،16 کم عمرڈرائیور، 332مسافراور 113پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔ اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ143ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت 139 متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد50حادثات میں 64 متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 51حادثات میں 51 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل775متاثرین میں634مرد اور141خواتین شامل ہیں۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں526موٹر سائیکل،90آٹو رکشے، 59موٹر کاریں، 48مسافربسیں،31ٹرک اور74دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید : علاقائی