روزنامہ عوامی آواز کراچی کے منیجنگ ایڈیٹر ڈاکٹر خیر محمد جونو کے انتقال پر اے پی این ایس کا اظہار تعزیت

روزنامہ عوامی آواز کراچی کے منیجنگ ایڈیٹر ڈاکٹر خیر محمد جونو کے انتقال پر ...

کراچی ( پ ر )آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر سرمد علی اور سیکرٹری جنرل ،عمر مجیب شامی نے عہدیداروں اور ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے روزنامہ عوامی آواز کراچی کے منیجنگ ایڈیٹر ڈاکٹر خیر محمد جونو کے انتقال پر ملال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو اس سانحہ پر صبرجمیل عطا فرمائے۔اے پی این ایس کے ارکان ان کے اہل خانہ کے اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

اے پی این ایس

مزید : صفحہ آخر