آج ملک بھر کے بیشتر شہروں میں بارش کا امکان

آج ملک بھر کے بیشتر شہروں میں بارش کا امکان

لاہور(کامرس رپورٹر )ملک میں موجود بارش برسانے والی ہواؤں کا سلسلہ آج پورے ملک میں پھیل جائے گا جس سے خیبر پختونخواہ اور پنجاب سمیت سندھ اور بلوچستان کے بھی بیشتر شہروں میں بارش متوقع ہے۔ صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ روز سارا دن سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی جاری رہی شام کے وقت گہرے بادل چھا گئے اور ہلکی ہوا چلنے لگی جس سے حبس کی شدت میں کمی ہوئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 12گھنٹوں میں قلات اور مکران ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ سندھ میں میرپورخاص، حیدرآباد، شہید بینظرآباد، کراچی ڈویژن، بالائی پنجاب میں راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویژن، بالائی خیبرپختونخوا میں مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان ڈویژن، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت میں سکھر، سبی، دالبندین، نوکنڈی، دادو، چلاس، بھکر، رحیم یار خان42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید : صفحہ آخر