مغلپورہ پولیس نے یاسری سنیچر گینگ کے 2ملزموں کوگرفتار کر لیا
لاہور(کرائم رپورٹر) مغلپورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے یاسر عرف یاسری سنیچر گینگ کے 2ملزمان کوگرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے 10ہزار روپے نقدی ، ایک موٹر سائیکل ،3موبائل ،2پستول اور9گولیاں برآمد، گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مغلپورہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے یاسر عرف یاسری سنیچر گینگ کے 2ملزمان محمد یاسر اور محمد مدثر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 10ہزار روپے نقدی ، ایک موٹر سائیکل ،3موبائل ،2پستول اور9گولیاں برآمدکرلیں ۔ ملزمان نے دوران تفتیش پولیس کو متعدد وارتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے جبکہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے سپرد کر دیا ہے ۔