کاہنہ، پولیس نے عدنان عرف دانی نقب زن گینگ کو گرفتار کرلیا

کاہنہ، پولیس نے عدنان عرف دانی نقب زن گینگ کو گرفتار کرلیا

لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ کے علاقہ میں پولیس نے عدنان عرف دانی نقب زن گینگ کو گرفتار کرلیا ،ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان ، کمپیوٹرز اور دیگر قیمتی شیاء برآمد ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔ بتایاگیا ہے کہ کاہنہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عدنان عرف دانی نقب زن گینگ کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان کمپیوٹرز،بیٹریاں،ایل سی ڈی،ایل ای ڈیز اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد کرلیں۔پولیس کے مطابق یہ گینگ عرصہ درازسے ما ڈل ٹا ؤ ن کے مختلف علاقوں میں نقب زنی کی وارداتیں کررہا تھا جبکہ گرفتار ملز م سا بقہ ریکا رڈ یا فتہ ہے۔

مزید : علاقائی