پولیس اور حساس اداروں کے افسروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو خطرات لاحق

پولیس اور حساس اداروں کے افسروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو خطرات لاحق

لاہور(کرائم رپورٹر) پولیس اور حساس اداروں کے افسروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو خطرات لاحق ہوگئے۔ ایف آئی اے نے سوشل میڈیا کے محفوظ استعمال کے لئے ایڈوائزری جاری کر دی۔ ایڈوائزری میں لکھا گیا ہے کہ کسی کمرشل کمپیوٹرز پر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو استعمال نہ کیا جائے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم نے کہاہے کہ ایڈوائزری میں افسروں کو سوشل میڈیا کے محفوظ استعمال کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔سید شاہد حسین کا کہنا تھا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر سیکیورٹی شیلڈز کا استعمال کریں اورسوشل میڈیا اکاؤنٹس کے پاسورڈ متواتر تبدیل کر تے رہیں۔

مزید : علاقائی