پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کی کارروائیاں،468مقدمات درج

پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کی کارروائیاں،468مقدمات درج

لاہور (کرا ئم ر پو رٹر )پنجاب ہائی وے پٹرول کی کاروائی،قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر468مقدمات درج کیئے۔ تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر430ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے جبکہ جعلی نمبرپیلٹ لگانے کے جرم میں04 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کیے ۔علاوہ ازیں پنجاب ہائی وے پٹرول نے03شرابی گرفتار کر کے انکے خلاف مقدمات درج کیے دریں اثناء پنجاب ہائی وے پٹرول نے غیرقانونی گیس سلنڈرنصب کرنے کے جرم میں31ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کیے۔

مزید : علاقائی