چوری میں ملوث ملزم 3روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
لاہور(نامہ نگار)کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم سلیم مسیح کو 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ زیب شہزاد چیمہ کے روبرومغلپورہ پولیس نے ملزم سلیم میسح کے خلاف درج مقدمہ کا چالان پیش کیا۔پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو دوران چیکنگ گرفتار کیاگیا،ملزم اس سے قبل بھی مختلف وارداتوں میں ملوث رہ چکا ہے،دوران تفتیش ملزم اس کااعتراف جرم بھی کر چکا ہے،ملزم کے قبضے سے نقدی ،طلائی زیورات، موبائلز فونز اور لیپ ٹاپ برآمد کروانا ہیں جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کو ابھی گرفتارکرناباقی ہے ۔ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے، عدالت نے دلائل اور ملزم سلیم میسح کے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد اسے 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔