ڈان لیکس میں نشانہ نوازشریف تھے ،میں تو بہانہ تھا :پرویز رشید

ڈان لیکس میں نشانہ نوازشریف تھے ،میں تو بہانہ تھا :پرویز رشید

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے ڈان لیکس پر آخر کار خاموشی توڑ دی اور کہاہے ڈان لیکس میں بہانہ میں تھا ،اصل نشانہ نوازشریف تھے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق پرویز رشید کا کہناتھا خبر میں نے نہیں دی تھی بلکہ رپورٹر کے پاس خبر پہلے ہی سے تھی ،میں خبر نہ رکوا سکا تو کوئی دوسرا بھی نہیں رکوا سکا ،جے آئی ٹی خبر دینے والے تک کیوں نہ پہنچی ، ڈان لیکس میں بہانہ میں تھا لیکن نشانہ کوئی اور تھا ،ڈان لیکس میں نشانہ نوازشریف تھے۔دوسری جانب ایک اور نجی ٹی وی چینل کے مطابق پرویز رشید کا کہناتھا نوازشریف پر دباو کیلئے مختلف حربے استعمال ہو رہے تھے ،مجھے ڈان لیکس کی کمیٹی بننے سے پہلے ہی برطرف کردیا تھا ،ڈان لیکس پر کمیٹی کی رپورٹ پڑھنے کا موقع نہیں ملا، ڈان لیکس سمیت تمام کمیشن کی رپورٹس پبلک کی جائیں ،دھرنا ،لاک ڈاؤن اور اقامے کے پیچھے کون تھا ،سامنے آ جائے گا۔

مزید : صفحہ آخر