شراب فروشی میں ملوث ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ

شراب فروشی میں ملوث ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ

لاہور(نامہ نگار)کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے شراب فروشی کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو 14روز ہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ زیب شہزاد چیمہ کے روبرو جنوبی چھاؤنی پولیس نے ملزم غلام مصطفی کے خلاف درج مقدمہ کا چالان پیش کیا۔پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا تھا،پولیس نے ملزم کے قبضے سے 5لیٹر شراب برآمد کی تھی،ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

مزید : علاقائی