چوری کے 2مقدمات میں ملوث ملزم ضمانت پر رہا

چوری کے 2مقدمات میں ملوث ملزم ضمانت پر رہا

لاہور(نامہ نگار)کینٹ کچہری کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے چوری کے 2مختلف مقدمات میں ملوث ملزم کی ناکافی ثبوت کی بنیاد پر ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ بشری انور کے روبرو باغبانپورہ پولیس نے ملزم علی عمران کے خلاف درج مقدمہ کا چالان پیش کیا۔ملزم کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ پولیس نے ملزم کے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیاہے۔مخالفین نے پولیس کے ساتھ ساز باز کر کے مقدمے میں ملوث کیا ہے۔پولیس تفتیش میں بھی ملزم پر کوئی جرم ثابت نہیں ہوا ہے ۔

مزید : علاقائی