صوبائی دارالحکومت ، ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں کی نقدی ،زیورات اور گاڑیوں سے محروم

صوبائی دارالحکومت ، ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں کی نقدی ...

لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) صو با ئی دا ر الحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا -ذرائع کے مطابق کو ٹ لکھپت کے علا قے میں ضمیر کے گھر سے دوڈاکو فیملی کو یرغمال بنا کر3لا کھ45ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔چو ہنگ کے علا قہ میں فا روق کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کرڈاکو1لا کھ90ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔ غا لب ما ر کیٹ کے علا قہ میںآ فتا ب کے گھر میں اس کی فیملی سے ڈاکو2لاکھ765ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔راوی روڈ سے صا دق کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کرڈاکو2لا کھ روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن ،ڈیفنس سی کے علا قہ میں اختر کی فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ 15ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن لوٹ کرلے گئے ۔علاوہ ازیں شیر ا کو ٹ میں منا ظر،با غبا نپو رہ میں شہبا ز کی گاڑیاں جبکہ اچھر ہ میں نعیم ،مغل پو رہ میں سجا د،لا ری اڈہ میں فیصل ،ریس کو رس میں ظہیر اورمسلم ٹا ؤ ن میں بشیر کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی