کینیڈااکیڈمی اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج میں پولیس کی ہنگامی مشقیں
لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)نولکھا کے علاقے میں واقع کنیڈ اکیڈمی اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج میں سٹی ڈویژن پولیس کی جانب سے ہنگامی مشقیں کی گئیں۔ ہنگامی مشقوں میں پولیس ،ڈولفن فورس، پیرو فورس اور ریسکیوسمیت سول ڈیفنس کی ٹیموں نے حصہ لیا۔سٹی ڈویژن میں دہشتگردی خدشات کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں پولیس کی جانب سے ہنگامی مشقیں کی گئی۔ہنگامی مشقیں نولکھا کے علاقے میں واقع کنیڈ اکیڈمی اور کنگ ایڈورڈ میڈکل کالج میں کی گئی۔ ہنگامی مشقوں میں فرضی دہشتگردوں کو پکڑنے کا عملی مظاہرہ کیا گیا جبکہ ہنگامی مشقوں میں پولیس ،ڈولفن فورس، پیرو فورس اور ریسکیوسمیت سول ڈیفنس کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ایس پی سٹی عادل میمن کہتے ہیں کہ فورسز کا ریسپانس ٹائم چیک کرنے اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ہنگامی مشقیں کی گئیں۔