نادر آباد میں کھیتوں سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد

نادر آباد میں کھیتوں سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)چوکی نادر آباد کے علاقہ میں کھیتوں سے نامعلوم شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد ہو ئی ہے ،لاش کی شناخت نہ ہو نے پر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی گئی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ چوکی نادار آباد کے علاقہ گلشن علی کالونی ایئر پورٹ روڈ پر راہگیروں نے کھیتوں میں نامعلوم شخص کی لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پرپہنچ کر لاش کو قبضہ میں لیتے ہوئے قریبی مساجد میں اعلانات کروا کر شناخت کی متعد د کوششیں کیں لیکن اسکی شناخت نہ ہوسکی جس کے بعد لاش کو پوسٹمارٹم کے لیئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ۔ 2لاوارث نعشیں ایدھی فاؤنڈیشن کے تعاون سے دفنا دی گئیں۔

مزید : علاقائی