ججوں اور جرنیلوں کے احتساب کیلئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر

ججوں اور جرنیلوں کے احتساب کیلئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر

لاہور(نامہ نگارخصوصی)ججوں اور جرنیلوں کے احتساب کے لئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔یہ آئینی درخواست جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ بیرسٹر ظفر اللہ کی جانب سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ججوں اور جرنیلوں کی حلف برداری میں صادق اورامین کا لفظ موجود نہیں ۔آئین کے تحت پارلیمنٹ مقتدر ادارہ ہے، ججوں اورجرنیلوں کا احتساب پارلیمنٹ کے ذریعے کرنا آئین کا تقاضہ ہے، قانون کے تحت جج اور جرنیل اپنی آمدنی اور اخراجات کے اعداو شمار پارلیمنٹ کی احتساب کمیٹی کے روبرو پیش کرنے کے پابند ہیں،ججوں او ر جرنیلوں کو اپنی آمدنی اور اخراجات کی تفصیلات پارلیمانی احتساب کمیٹی کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کی جائے، درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ آئین کے آرٹیکل 62اور63کی از سر نو تشریح کرتے ہوئے صادق اور امین کا لفظ ججوں اور جرنیلوں کے حلف میں شامل کرنے کے احکامات صادر کئے جائیں۔

مزید : صفحہ آخر