یونان اور ساؤتھ افریقہ سے ڈی پورٹ 37ملزم عدالت میں پیش

یونان اور ساؤتھ افریقہ سے ڈی پورٹ 37ملزم عدالت میں پیش

لاہور(نامہ نگار)یونان اور ساؤتھ افریقہ سے ڈی پورٹ 37ملزموں کو سپیشل جج ایف آئی اے کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔سپیشل جج سنٹرل محمد رفیق کی عدالت میں یونان اور ساؤتھ افریقہ سمگل کئے جانے والے ملزمان کوپیش کیا گیاتوفاضل جج نے ملزمان طلحہ انوراوربلال مصطفیٰ وغیرہ کوامیگریشن ایکٹ کے تحت 20سے 50ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کاحکم جاری کیاہے ۔سپیشل جج سنٹرل نے ایف آئی اے کو حکم دیا کہ انسانی سمگلنگ کرنے والوں کو بھی گرفتار کر کے عدالت پیش کیا جائے۔اس موقع پرملزمان کا کہنا تھا کہ پہلے تو انہیں نوکری کا جھانسہ دے کر جعلی دستاویزات ہاتھ میں تھما دئے گئے،انہوں نے مزید کہا کہ آٹھ آٹھ لاکھ روپے دے کر بھی انہیں سزائیں مل رہی ہیں جبکہ ایجنٹ آزاد گھوم رہے ہیں۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ سادہ لوح لوگوں کوبچانے کے لئے انسانی سمگلروں کو سزائیں دیناہوں گی ۔

مزید : علاقائی