میاں نواز شریف سے سر کا خطاب واپس لینے کیلئے پاکستانی شہری کی جانب سے ملکہ برطانیہ کو خط لکھ دیا گیا

میاں نواز شریف سے سر کا خطاب واپس لینے کیلئے پاکستانی شہری کی جانب سے ملکہ ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)میاں محمدنواز شریف سے سر کا خطاب واپس لینے کے لئے پاکستانی شہری کی جانب سے ملکہ برطانیہ کو خط لکھ دیا گیاہے۔یہ خط بیرسٹر سید محمد جاوید اقبال جعفری کی جانب سے لکھا گیا ہے،خط انگلینڈ کی ملکہ الزبتھ دوئم کے نام بکھنگم پیلس لندن کے پتے پر بذریعہ کورئیر سروس بھجوایا گیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ ملکہ برطانیہ نے پاکستان کی 50سالہ تقریبات کے موقع پرسابق وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف کو سر کا خطاب دیا،سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے سر کا خطاب وفاقی کابینہ اور پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر وصول کیا جو کہ پاکستانی آئین کے آرٹیکل 2(اے )اور 249کی سنگین خلاف ورزی ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ پاکستان پاناما کیس کے فیصلے میں میاں محمدنوازشریف کو نااہل قرار دے چکی ہے ،وہ سر کے خطاب کے اہل نہیں رہے،خط میں ملکہ برطانیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ میاں محمدنوازشریف سے سر کا خطاب واپس لیا جائے۔

مزید : صفحہ آخر