بینک آف پنجاب کیس میں گواہ کمال سجاد کی آج طلبی

بینک آف پنجاب کیس میں گواہ کمال سجاد کی آج طلبی

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے بینک آف پنجاب کیس میں ملوث مرکزی ملزم ہمیش خان، شیخ افضل سمیت 10ملزمان کے ریفرنس کی سماعت آج24اگست تک ملتوی کرتے ہوئے ریفرنس کے گواہ کمال سجاد کو جرح کے لئے طلب کرلیا ہے۔عدالت میں شیخ افضل کی عدم موجودگی میں نیب پنجاب نے جن گواہوں کے بیانات قلمبند کرائے تھے ان گواہوں پر شیخ افضل کے وکیل اپنی جرح مکمل کررہے ہیں، عدالت میں ریفرنس کے گواہ کمال سجاد کو آج24اگست کوجرح کے لئے طلب کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس ریفرنس میں شیخ افضل،ہمیش خان سمیت دیگر ملزمان ضمانت پر ہیں۔

مزید : علاقائی