چوری اور ڈکیتی میں ملوث ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

چوری اور ڈکیتی میں ملوث ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

لاہور(نامہ نگار) ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے چوری اور ڈکیتی کے مقدمے میں ملوث ملزم کو 2روز ہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد وڑائچ کے روبرو لیاقت آباد پولیس نے ملزم گل حمید کے خلاف درج مقدمہ کا چالان پیش کیا۔پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا ۔پولیس نے ملزم کو دوران چیکنگ گرفتار کیا تھا،وہ اعتراف جرم بھی کر چکا ہے،اس کے قبضے سے نقدی،موٹر سائیکل اور موبائل بھی برآمد ہو چکے ہیں ۔

مزید : علاقائی