ڈی ایس پی نذرعباس کا ماڈل ٹاؤن کچہری کا دورہ

ڈی ایس پی نذرعباس کا ماڈل ٹاؤن کچہری کا دورہ

لاہور(نامہ نگار) سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈی ایس پی ماڈل ٹاؤن نذرعباس نے گزشتہ روزماڈل ٹاون کچہری کا دورہ کیا ،تمام داخلی و خارجی راستوں کو چیک کیا اور سیکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ڈی ایس پی نذر عباس نے سول ڈیفنس کے اہلکاروں کو حکم دیا کہ تمام وکلا ،عدالتی اہلکاروں اور سائلین کو اچھی طرح چیک کرنے کے بعد احاطہ عدالت میں داخل ہونے دیا جائے ۔

مزید : علاقائی