جسٹس شاہد حمید ڈار لاہور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس مقرر ، نوٹیفکیشن جاری

جسٹس شاہد حمید ڈار لاہور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس مقرر ، نوٹیفکیشن ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی) وفاقی وزارت قانون نے لاہور ہائیکورٹ کے سینئرترین جج جسٹس شاہد حمید ڈار کو لاہور ہائی کورٹ کا قائم مقام چیف جسٹس مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔وہ 28اگست کو اپنے عہدہ کا حلف اٹھائیں گے ۔لاہورہائیکورٹ کے چیف جسٹس سیدمنصور علی شاہ ساتھی ججوں کے ہمرا ہ 28اگست کوجوڈیشل کانفرنس میں شرکت کے لئے ہنگری روانہ ہوں گے۔چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کے ہمراہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس امیر بھٹی، جسٹس شجاعت علی خان،جسٹس امین الدین خان،جسٹس عبدالسمیع خان اور جسٹس صداقت علی خان بھی ہنگری جار رہے ہیں۔جسٹس یاور علی 28اگست کوقائم مقام چیف جسٹس مسٹر جسٹس شاہد حمید ڈارسے ان کے عہدے کا حلف لیں گے،حلف برداری کی تقریب لاہور ہائیکورٹ میں منعقد ہو گی۔

مزید : صفحہ آخر