چوری وڈکیتی میں ملوث مجرم کو5ماہ قید

چوری وڈکیتی میں ملوث مجرم کو5ماہ قید

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے چوری وڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث مجرم کو5ماہ قید کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ حافظ خالد کے روبرو گارڈن ٹاؤن پولیس نے علی عبدالقدوس کے خلاف مقدمہ کا ریکارڈ پیش کیا تھا۔ پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے مذکورہ مجرم کو دوران چیکنگ گرفتار کیا ، دوران تفتیش اعتراف جرم بھی کر چکا ہے ،اسکے قبضے سے لیپ ٹاپ موبائلز فونز اور نقدی بھی برآمد کی جاچکی ہے ۔

عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مذکور ہ بالا سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔

مزید : علاقائی