تھانہ گرین ٹاؤن پر حملہ کرنے کے مقدمہ میں عدالت کادائرہ اختیار چیلنج

تھانہ گرین ٹاؤن پر حملہ کرنے کے مقدمہ میں عدالت کادائرہ اختیار چیلنج

لاہور(نامہ نگار) انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تھانہ گرین ٹاؤن پر حملہ کرنے والے 22افراد کی جانب سے مقدمہ کو چیلنج کردیا گیاہے۔عدالت نے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کرتے ہوئے سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی ہے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تھانہ گرین ٹاؤن پولیس نے تھانے پر کاشف سمیت 22افراد کے خلاف حملہ کرنے کے الزام میں چالان پیش کررکھا ہے ۔عدالت میں سماعت شروع ہوئی تو ملزمان کے وکیل نے عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کردیا ۔عدالت میں درخواست دی گئی کہ یہ کیس دہشت گردی کے زمرے میں نہیں آتا ۔عدالت سے استدعا ہے کہ ایف آئی آر سے دہشت گردی کی دفعہ ختم کرتے ہوئے اسے سیشن کورٹ بھجوایا جائے ۔

مزید : علاقائی