شہریوں پر پولیس کا تشدد برداشت نہیں کیا جاسکتا ،لاہور ہائی کورٹ

شہریوں پر پولیس کا تشدد برداشت نہیں کیا جاسکتا ،لاہور ہائی کورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے شہری تشدد کرنے اوراس کے ہاتھوں اور پاؤں کے ناخن اکھاڑنے کے الزام میں ایس ایچ اوتھانہ سندر اورذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ شہریوں پر پولیس کا تشدد برداشت نہیں کیا جاسکتا ،یہ ظلم کی انتہا ہے کہ ایک شہری کے ہاتھوں اور پاؤں کے ناخن اکھاڑ دیئے جائیں ۔پولیس کی طرف سے شہریوں پرتشدد فوجداری جرم ہے اورمتعلقہ پولیس والوں کے خلاف ایف آئی آردرج ہونا قانونی تقاضہ ہے ۔ شہری بلال پر پولیس کے مبینہ تشدد کے خلاف دادرسی کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا،درخواست گزار کے دونوں ہاتھوں اور پاؤں کے انگوٹھوں پر پٹیاں بندھی ہوئی تھیں ۔پولیس کے خلاف درخواست میں کہا گیا تھا کہ تھانہ سندر پولیس نے درخواست گزار کو غیر قانونی حراست میں رکھا اور تشدد کا نشانہ بنایا، درخواست گزار کے مطابق پولیس نے جرم کے اعتراف کے لئے ہاتھوں اور پیروں کے ناخن نکال دیئے، درخواست گزار نے استدعا کی تشدد کے ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، عدالت نے ایس ایچ او سندر اور متعلقہ پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیاہے۔

مزید :

صفحہ آخر -