مختلف مقدمات میں ملوث 21 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

مختلف مقدمات میں ملوث 21 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے 21ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ ندیم احمد کے روبرو فیکٹری ایریا اور نصیر آباد پولیس نے ملزمان کے خلاف درج مقدمات کا چالان پیش کررکھا ہے۔پراسیکویشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کو متعدد بار طلبی کے نوٹس بھجوائے جا چکے ہیں،ملزمان نوٹسوں کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہو رہے ہیں۔ملزمان پرائس کنٹرول ایکٹ ،ون ویلنگ اور شراب برآمدگی کے مقدمات میں ملوث ہیں۔ملزموں میں قاسم، سعد، سلمان، بشیر،نعیم، اکرام، فیصل، زمان، بابر، سکندر اور احمد سمیت دیگر ملزمان شامل ہیں،گزشتہ روزعدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ مذکورہ تمام ملزموں کو جلد از جلد گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔

مزید : علاقائی