کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی پر 4 مالکان کوجیل بھجوا دیاگیا

کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی پر 4 مالکان کوجیل بھجوا دیاگیا

لاہور(نامہ نگار)کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی کے مقدمہ میں ملوث 4مکان مالکان کو14 روز ہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ زیب شہزاد چیمہ کے روبرو باٹا پور پولیس نے ملزمان عزیز اللہ،امیر اللہ،اورنگ زیب اور محمد راشدکے خلاف درج مقدمہ کا چالان پیش کیا۔پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے دوران چیکنگ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا ،ملزمان نے اپنے کرائے داروں کا اندراج قریبی پولیس سٹیشن میں نہیں کروایا ہوا تھا۔

مزید : علاقائی