وفاقی حکومت کایکم سے 4ستمبر تک عید الاضحی کی تعطیلات کااعلان

وفاقی حکومت کایکم سے 4ستمبر تک عید الاضحی کی تعطیلات کااعلان

لاہور(این این آئی ) وفاقی حکومت نے ملک بھر میں عید الاضحی پر 4روز کی عام تعطیلات کا اعلان کردیا ۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحی کے موقع پر وفاق کے ماتحت اداروں میں یکم سے چار ستمبر یعنی جمعہ سے پیر تک عید کی تعطیلات ہوں گی۔یاد رہے کہ منگل کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا تھا کہ ملک میں کہیں بھی ذلحج کا چاند نظر نہیں آیا لہذا پاکستان میں عید الاضحی دو ستمبر بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔

مزید : صفحہ آخر