پنجاب، عید کی آمد اور مویشی منڈیوں کی وجہ سے سرچ آپریشن میں اضافہ
لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) لاہور سمیت پنجاب بھر میں عید کی آمد اور مویشی منڈیوں کے قیام کی وجہ سے سرچ آپریشن میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ لاہور پولیس نے شہر کے متعدد علاقوں میں انسداد دہشتگردی مشقیں بھی کی ہیں۔ اس سلسلے میں لاہور کے تمام ایس پیز کو خصوصی مراسلہ بھی بھیجا گیا ہے کہ مویشی منڈیوں میں شر پسند کارروائی کر سکتے ہیں اس لیے ان منڈیوں میں بیوپاریوں اور آنے جانے والوں پر خصوصی نظر رکھی جائے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عید کے مقدس موقع کو تخریب کار اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کرسکتے ہیں اس لیے کسی قسم کی کوتاہی نہ کی جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں ارفع کریم اور آوٹ فال روڈ کے واقعات کے بعد سیکو رٹی پہلے ہی سخت کی گئی تھی لیکن اب عید کے موقع پر مویشی منڈیوں میں اضافی پولیس اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔ ان منڈیوں میں سفید کپڑوں میں ملبوس اہلکار بھی اپنی ڈیوٹی دے رہے ہیں۔ دوسری جانب لاہور کے تمام ایس پیز نے اپنے علاقوں میں سرچ آپریشنز کا سلسلہ شروع کرنے کا پروگرام بنا لیا ہے ۔ ان آپریشنز میں سراؤں ، ہوٹلوں، اور گیسٹ ہاؤسز سمیت کرایہ داروں کی خصوصی چیکنگ کی جائے گی۔ ایس پی ماڈل ٹاون حسنین حید ر، ایس پی کینٹ رانا طا ہر الر حمن، ایس پی سٹی عا دل میمن، ایس پی اقبال ٹاون عمر فا روق ، ایس پی سول لائن علی رضا اور ایس پی صدر رضو ان گو ند ل نے اس سلسلے میں اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔