50تھانوں کے تفتیشی افسروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کیلئے سفارش

50تھانوں کے تفتیشی افسروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کیلئے سفارش

لاہور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر محبوب علی نے ناقص تفتیش کرنے پر 50تھانوں کے تفتیشی افسروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کیلئے سی سی پی او لاہوراور ڈی آئی جی آپریشنز کو مراسلہ بھجوادیاہے۔ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرآفس میں لاہور کے 50 تھانوں کے تفتیشی افسروں نے قتل اور دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات کی تفتیش مکمل کرکے چالان اپنے اپنے پراسیکیوٹروں کو بھجوائے ،چالان چیک کئے گے تو ناقص تفتیش سامنے آئی جس پر متعلقہ تفتیشی افسروں کے خلاف رپورٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرمحبوب علی کو بھجوا دی گئی ہے جس میں مذکورہ تفتیشی افسروں کے خلاف ناقص تفتیش کرنے پر کارروائی کی سفارش کی گئی ہے ۔جن تفتیشی افسروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے ان میں تھانہ گلشن اقبال، وحدت کالونی، فیصل ٹاؤن،مصطفی ٹاؤن،ٹاؤن شپ، شیراکورٹ،پرانی انارکلی، اچھرہ،رنگ محل وغیرہ شامل ہیں۔

مزید : علاقائی