خراب واشنگ مشین واپس نہ کرنے پر الماس واشنگ مشین کا مالک طلب

خراب واشنگ مشین واپس نہ کرنے پر الماس واشنگ مشین کا مالک طلب

لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت نے واشنگ مشین خراب دینے اور وارنٹی کے باوجود واپس نہ کرنے پر الماس واشنگ مشین کے مالک کو 5اگست کو طلب کرلیاہے۔صارف عدالت میں بلال گنج کے رہائشی سلمان یعقوب نے الماس واشنگ مشین بلال گنج کے مالک کے خلاف ایک لاکھ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اس نے الماس واشنگ مشین شاپ (بلال گنج )سے واشنگ مشین خریدی جس کی باقاعدہ وارنٹی دی گئی ،مشین کو استعمال کیا تو اس نے کام ٹھیک طریقے سے نہیں کیا جس پرفوری دکاندار کو شکایت کی گئی لیکن اس نے نہ مکینک بھجوایا اور نہ ہی بات سنی ۔دکان پر مشین لے جا کر اس کو تبدیل کرنے کو کہا لیکن اس نے وارنٹی ہونے کے باوجود واشنگ مشین کو تبدیل نہیں کیا ۔

مزید : علاقائی